اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نور نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے سی این این نیوز چینل نے کہا ہے کہ ایسی حالت میں امریکہ، ایران کے خلاف پابندیوں کو ایک حربے کے طور پر استعمال کررہا تھا، تہران نے اپنے جوہری پروگرام کیلئے سینٹری فیوجز کی تعداد میں اضافہ کرکے واشنگٹن کو منھ توڑ جواب دیا۔
امریکہ کے اس نیوز چینل نے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے ہاتھ آنے والا موقع، گنوانا نہیں چاہیئے۔اس ٹی وی چینل کے مطابق ایسی حالت میں کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں سفارتی کامیابی کا امکان پایا جاتا ہے، بعض عناصر باتوں کے ذریعے فریقین کے کسی بھی قسم کے سمجھوتے کو محدود کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
امریکہ کے اس ٹی وی چینل نے ایران کے ساتھ سفارتی عمل کے مخالفین پر یہ کہتے ہوئے تنقید بھی کی ہے کہ ان کے پاس کوئی متبادل راہ موجود نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲